ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹر اور ہاکی گراؤنڈ 2کی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:48

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹر اور ہاکی گراؤنڈ 2کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی آسٹروٹرف کے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسٹروٹرف کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے، علاوہ ازیں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ہاکی گراؤنڈ2کے تعمیراتی کام کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ گراؤنڈ کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور جب تک نئی آسٹروٹرف نہیں آتی اس وقت تک کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے پرانی آسٹروٹرف بچھا دی جائے۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 22:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :