ویسٹ انڈین کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار بورڈ سے زیادہ کرکٹرز ہیں ٬ جو کرکٹ اب دیکھ رہے ہیں یہ حقیقی ویسٹ انڈین کرکٹ نہیں ٬ ملکی کرکٹر اس محنت لگن اور جذبے سے نہیں کھیل رہے جو ہماری پہچان رہی ہی

سابق عظیم ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر سر اینڈی رابرٹس کا انٹرویو

پیر 10 اکتوبر 2016 22:01

ویسٹ انڈین کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار بورڈ سے زیادہ کرکٹرز ہیں ٬ جو کرکٹ اب دیکھ رہے ہیں یہ حقیقی ویسٹ انڈین کرکٹ نہیں ٬ ملکی کرکٹر اس محنت لگن اور جذبے سے نہیں کھیل رہے  جو ہماری پہچان رہی ہی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سابق عظیم فاسٹ بولر سر اینڈی رابرٹس ویسٹ انڈین کرکٹ کی موجودہ صورتحال سے سخت مایوس ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بورڈ سے زیادہ کرکٹرز کو قصوروار قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ویسٹ انڈین کرکٹ کی موجودہ حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ ہم جو کرکٹ اب دیکھ رہے ہیں یہ حقیقی ویسٹ انڈین کرکٹ نہیں ہے۔آج کا ویسٹ انڈین کرکٹر اس محنت لگن اور جذبے سے نہیں کھیل رہا ہے جو ہماری پہچان رہی ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ کرکٹرز ہیں جنہوں نے اپنے کھیل کو بلند مقام تک لے جانے میں محنت نہیں کی۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 22:01:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :