پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ (کل)شروع ہو گا

پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس جاری٬ کھلاڑی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

بدھ 12 اکتوبر 2016 19:27

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا اور تاریخی ڈے اینڈ نائٹ میچ (کل) جمعرات سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ کھیل کر تاریخ رقم کر لیں گی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہو گا٬ گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

تاریخی ٹیسٹ کی تیاری کے حوالے سے پاکستانی کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں٬ مصباح الحق الیون ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی حریف ٹیم کو زیر کر کے سیریز جیتنے کیلئے پر عزم دکھائی دے رہے ہیں٬ دوسری جانب کالی آندھی کے کھلاڑی بھی بھرپور مشقیں کر رہے ہیں اور وہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شکستوں کا بدلہ ٹیسٹ سیریز جیت کر چکانے کے خواہاں ہیں اسلئے ٹیسٹ میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے حریف ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/10/2016 - 19:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :