ویمن کرکٹ٬ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:01

ویمن کرکٹ٬ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں با آسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی٬ فاتح ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 33.1 اوورز میں محض ایک وکٹ پر حاصل کیا٬ کپتان سوزی بیٹس اور سیٹرتھویٹ نے دوسری وکٹ میں 174 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 188 رنز بنائے٬ کپتان ڈینی وان 78 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں٬ ہولی ہڈلیسٹن نے 5 وکٹیں حاصل کیں٬ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد 34ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک وکٹ پر پورا کیا٬ سیٹرتھویٹ 89 اور سوزی بیٹس 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2016 - 22:01:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :