اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:00

اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر ۔2016ء) قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے جارہے اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے 62ویں اوور میں 31سالہ اظہر علی نے روسٹن چیز کی گیند کو باﺅنڈری کی سیر کرانے کے ساتھ ساتھ ڈے اینڈ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ،یہ اظہر علی کے ٹیسٹ کیریئر کی 11ویں سنچری ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 22:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :