اظہر علی گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اکتوبر 2016 22:10

اظہر علی گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر ۔2016ء) اظہر علی گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ اس دوران اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کی یہ سینچری ان کے کیرئیر کی گیارہویں سینچری ہے۔ اس سینچری کیساتھ اظہر علی گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 5 برس کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں یونس خان نے بنائی ہے جن کی تعداد 15 ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 22:10:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :