سابق انگلش آل رائونڈر ڈیوڈ کیپل بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:30

سابق انگلش آل رائونڈر ڈیوڈ کیپل بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

ڈھاکہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سابق انگلش آل رائونڈر ڈیوڈ کیپل کو چار ماہ کیلئے قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا۔ کیپل آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول ایشیا کپ سے قبل ٹریننگ کیمپ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے چوتھے غیرملکی کوچ ہوں گے٬ اس سے قبل سابق بھارتی پلیئر مماتھا مابن٬ سابق سری لنکن بائولر چانک گاماگے اور سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز شین ڈائٹز بھی بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کیپل جو کہ 2013ء سے 2015ء تک انگلینڈ ویمن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں آئندہ برس سری لنکا میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 23:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :