ہردیک پانڈیا ڈیبیو ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے چوتھے بھارتی پلیئر بن گئے

اتوار 16 اکتوبر 2016 23:30

ہردیک پانڈیا ڈیبیو ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے چوتھے بھارتی پلیئر بن گئے

دھرم شالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ہرڈیک پانڈیا ڈیبیو ون ڈے میں مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے چوتھے بھارتی پلیئر بن گئے٬ پانڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ایوارڈ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا٬ پانڈیا نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں٬ اس سے قبل لوکیش راہول٬ موہت شرما اور سندیپ پٹیل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پانڈیا کیریئر کے پہلے ایک روزہ میچ میں بہترین بائولنگ کرنے والے چوتھے بھارتی بائولر بن گئے ہیں٬ بھارت کی طرف سے ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بائولنگ کا اعزاز نوئل ڈیوڈ کو حاصل ہے جنہوں نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں لی تھیں٬ وارن ایرن دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لی تھیں جبکہ سبروٹو نے 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں لی تھیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 23:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :