روی چندرن ایشون کا یاسر شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 17 اکتوبر 2016 00:15

روی چندرن ایشون کا یاسر شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اکتوبر ۔2016ء ) بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روی ایشون کا کہنا تھا کہ ”شاید تھوڑا لیٹ ہوگیاہوں لیکن پھر بھی یاسر شاہ کو بہت بہت مبارک ہو،اب ان وکٹوں کو دوگنا کرو“۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یاسر شاہ،روی ایشون کو پیچھے چھو ڑ کر ویسٹ انڈیز کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں تیز ترین 100ٹیسٹ وکٹیں لینے والے ایشیائی باؤلر بنے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/10/2016 - 00:15:30