یونس خان کا پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:41

یونس خان کا پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستانی بلے باز یونس خان نے عالمی نمبر ایک اور دو بھارت اور پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو ایک طرف رکھ پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ پاکستان میں بھارت سمیت دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل سکوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان اس وقت کرکٹ کے بے تاج بادشاہ ہیں جس میں سے ایک نمبر ایک اور دوسری ٹیم نمبر دو ہے لہٰذا دونوں ملکوں میں حالات چاہے کچھ بھی ہوں اسے ایک طرف رکھ کر کرکٹ کھیلنی جانی چاہیے٬ لوگ انہیں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز نے کہا کہ جب کبھی بھی ہم بھارت میں کھیلے تو لوگوں نے بے مثال دلچسپی سے میچ دیکھا اور اسے خطے میں کھیل کو بہت پذیرائی ملی لہٰذا اسے مستقل بنیادوں پر کھیلا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں ریکارڈز کے پیچھے نہیں بھاگتا اور یقین ہے کہ مستقبل قریب میں یہ اعزاز حاصل کر لوں گا۔

وقت اشاعت : 20/10/2016 - 21:41:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :