چیمپئنز ٹرافی ورلڈ کپ سے قبل ایک چیلنج ہے، شاندار کھیل پیش کریں گے برائن لارا

بدھ 4 اکتوبر 2006 16:27

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کی ریہرسل ہے اس ایونٹ میں ان کی ٹیم شاندار کھیل پیش کرے گی ۔ انہوں نے یہ بات یہاں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

برائن لارا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک چیلنج ہے ان کی ٹیم ہر میچ میں حریف ٹیم کو دیکھتے ہوئے تبدیلیاں کرے گی انہوں نے کہاکہ ملائیشیاء میں ہو نے والے ایونٹ سے پہلے ان کی ٹیم کو طویل وقفہ ملا جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی تازہ دم ہیں انہیں یقین ہے کہ ضرورت پڑنے پر تمام کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے لارا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال ان کے ملک میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ریہرسل ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اس ایونٹ سے پہلے ان کی ٹیم میں بعض خامیاں ہیں لیکن میدان میں اترنے سے قبل تمام کھلاڑی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے ایک سوال پر برائن لارا نے کہا کہ کئی کھلاڑی طویل عرصے سے ٹیم میں ہیں اس لئے ٹیم کا ایک بہتری کامبی نیشن بن چکا ہے جو چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ کے لئے اہم ثابت ہوگا ۔

وقت اشاعت : 04/10/2006 - 16:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :