قومی سکواش کھلاڑی مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے٬ قمر زمان

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:27

قومی سکواش کھلاڑی مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے٬ قمر زمان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ میں بھی کوئی کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے جوکہ ہمارے لئے افسوس ناک خبر ہے٬ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں٬ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے فیڈریشن نے لندن میں محمد یاسین کو کوچ تعینات کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ آنے والے پی ایس اے کے ایونٹ میں قومی ٹیم ٹائٹل جیتے گی۔

اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اور چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکا جو کہ مایوس کن ہے٬ ہم نی37 سال تک سکواش کے میدان میں پوری دنیا میں حکمرانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے لندن میں رہائش پزیر پاکستانی نثزاد محمد یاسین تعینات کیا ہے امید ہے آنے والے عالمی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہر کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پی ایس اے ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے پی ایس اے کے ایونٹس بحال ہو چکے ہیں اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی یہاں پر آنا شروع کر دیا ہے۔ قمر زمان نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر ایئر چیف سہیل امان اسکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے یہاں پر بین الاقوامی مقابلے بحال کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہر سال اسلام آباد میں منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف سہیل امان نے سابق نامور کھلاڑیوں جان شیر خان٬ قمر زمان اور جہانگیر خان کو ملک میں اسکواش کے فروغ کیلئے ساتھ رکھا ہے اور اس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے جس پر ہم ایئر چیف سہیل امان کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ قمرالزمان نی19سال تک سکواش مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے جس میں3مرتبہ عالمی نمبر ون اور11 مرتبہ عالمی نمبر دو رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2016 - 15:27:14