کھلاڑیوں کو اگر پش اپس لگانے ہیں تو سنچری کرکے 100لگائیں:نجم سیٹھی

بدھ 26 اکتوبر 2016 16:05

کھلاڑیوں کو اگر پش اپس لگانے ہیں تو سنچری کرکے 100لگائیں:نجم سیٹھی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے گراؤنڈ میں جشن منانا کھلاڑیوں کی اپنی صوابدید قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سجدہ کرنا یا پش اپس لگانا کھلاڑیوں کی صوابدید ہے ،ہم نے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، کھلاڑیوں کو اگر پش اپس لگانے ہیں تو سنچری کرکے 100لگائیں ،میڈیا پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیاست سے دور رکھے ،پی سی بی پاک فوج کی جانب سے ٹریننگ کی سہولتیں دینے پرا ن کی شکرگزارہے ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 16:05:26