پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام رگبی فیسٹیول اور کوچنگ کورسز کا انعقاد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:04

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام رگبی فیسٹیول اور کوچنگ کورسز کا انعقاد
لاہور۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان بھر میں گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت رگبی فیسٹیول اور کوچنگ کورسز کا اہتمام بھی کیا گیا٬ پروگرام کو مزید پھیلاتے ہوئے سکولوں اور کالجوںکے بعد رگبی فیسٹیول اور ٹریننگ کورسز کا سلسلہ بھی جاری ہے٬ پاکستان رگبی یونین کے مینجر ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سید معظم علی شاہ کے مطابق اکتوبر میں سب سے پہلا جی آئی آر فیسٹیول گورنمنٹ ہائی سکول213/9R گرائونڈ فورٹ عباس میں ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے شرکت کی٬ اس کے بعد کوٹ ادو اور بہاولپور دو شہروں میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کی خواتین اور مرد پی ٹی ٹیچرز کے ساتھ کوچنگ کورس کیا گیا جس میں ان کو رگبی کے کھیل سے متعلق بنیادی چیزیں سمجھائی گئیں٬ معظم علی شاہ کے مطابق جنوبی پنجاب میں رگبی کا کھیل اس وقت عروج پر ہے٬ کھلاڑی اور کوچز کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے٬ اس کے بعد رگبی فیسٹیول کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج فورٹ عباس میں ہوا جس میں چار ٹیموں نے شرکت کی جن میں دو ٹیمیں انڈر 17 اور دو ٹیمیں انڈر 12 کی تھیں٬ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام پر پاکستان رگبی یونین نہ صرف گیٹ ان ٹو رگبی ٹارگٹ مکمل کرلے گی بلکہ رگبی کی کئی نرسریاں بھی بنا چکی ہوگی۔

وقت اشاعت : 29/10/2016 - 22:04:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :