سلطان آف جوہر ہاکی کپ٬ پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی٬گرین شرٹس کی جانب سے محمود٬ دلبر٬ ارشاد اور سمیع اللہ نے گولز کئے

بدھ 2 نومبر 2016 21:15

سلطان آف جوہر ہاکی کپ٬ پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی٬گرین شرٹس کی جانب سے محمود٬ دلبر٬ ارشاد اور سمیع اللہ نے گولز کئے
جوہر بارو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چھٹے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 4-1 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی طرف سے محمود٬ دلبر٬ ارشاد اور سمیع اللہ نے گول سکورز کئے٬ شاہینوں نے اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دفاعی چیمپئن برطانیہ کے خلاف ڈرا میچ کھیلا تھا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ملائیشیا کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی٬ میچ کے چھٹے منٹ میں پاکستان کے ابومحمود نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی٬ 20ویں منٹ میں محمددلبر نے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی٬ پانچ منٹ بعد ملائیشیا کے نجمی نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا٬ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں پاکستان کے شاہ ارشاد نے گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا٬ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم 46ویں منٹ میں پاکستان کے سمیع اللہ نے گول کر کے مقابلہ 4-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ کل جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 02/11/2016 - 21:15:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :