بھارت سے سیریز میں انگلینڈ کیلئے بڑا چیلنج روی چندرن ایشون ہوگا ٬ کیوین پیٹرسن

جمعہ 4 نومبر 2016 20:09

بھارت سے سیریز میں انگلینڈ کیلئے بڑا چیلنج روی چندرن ایشون ہوگا ٬ کیوین پیٹرسن
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے ہندوستان کے دورے پر انگلش بیٹسمنوں کیلئے آف اسپنر روی چندرن اشوین کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے پیٹرسن نے کہا ’’اشوین ایک بہترین گیندباز ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے پاس ایسی تکنیک ہے جو ہمیشہ بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالتی ہے۔وہ ہمیشہ جارحانہ ہوکر کرکٹ کھیلتے ہیں اور بلے بازوں کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘اشوین ہندوستان میں کھیلے گئے 22 ٹسٹ میچوں میں اب تک 153 وکٹ لے چکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 04/11/2016 - 20:09:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :