شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کپتانی کی آفر ٹھکرادی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 نومبر 2016 21:56

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کپتانی کی آفر ٹھکرادی

رنگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5نومبر۔2016ئ) مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کپتان بننے کی آفر ٹھکرادی ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے 36سالہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان کی فرنچائز رنگپور رائیڈرز نے انہیں ٹیم کی قیادت کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرلی کیوں کہ وہ بطور کھلاڑی اس کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے۔

وقت اشاعت : 05/11/2016 - 21:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :