مصباح الحق کی عدم دستیابی، کس کوکھلائیں اور کس کونہ کھلائیں سلیکٹرزپریشان

انضمام کی کوچ مکی ارتھر کو حفیظ کو بھجوانے یا شرجیل خان سے کام چلانے کی تجویز

اتوار 20 نومبر 2016 17:30

مصباح الحق کی عدم دستیابی، کس کوکھلائیں اور کس کونہ کھلائیں سلیکٹرزپریشان

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق کی عدم دستیابی سلیکٹرزکیلئے مسئلہ بن گئی ہے ۔ سلیکٹرزپریشان ہیں کہ کس کوکھلائیں اور کس کونہ کھلائیں۔ ذرائعکے مطابق مصباح الحق کے سسر کے انتقال کی وجہ دوسرے ٹیسٹ میں عدم دستیابی ٹیم مینجمنٹ کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نے ہیڈ کوچ سے رائے طلب کرتے ہوئے محمد حفیظ کو نیوزی لینڈ بھیجوانے کی تجویز دی ہے۔

سلیکٹرز نے تجویز یہ بھی دی ہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے کام چلالیں۔سلیکٹرزنے ٹیم مینجمنٹ کومشورہ دیاہے کہ آخری ٹیسٹ میں شرجیل سے اوپن کرائیں اوراظہرعلی کونیچے کھلائیں۔انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کوکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں کرلیں گے۔

وقت اشاعت : 20/11/2016 - 17:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :