سکھ چین پولو کپ (کل) سے شروع ہوگا

پیر 21 نومبر 2016 19:14

سکھ چین پولو کپ (کل) سے شروع ہوگا
لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سکھ چین پولو کپ 2016ء کل بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ایونٹ میں سات ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولو کا سیزن عروج کی طرف جا رہا ہے۔ پچھلا ایونٹ بہت ہی شاندار رہا ہے۔

پول اے میںپیبل بریکرز، اولمپیاء، ریجاس اور سکھ چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ایچ ڈبلیو کائوٹرے، دائود سپننگ اور بلیک ہارس /سفایئر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج منگل کو دوپہر ایک بجے پہلا میچ پیبل بریکرز اور اولمپیاء کی ٹیموں کے درمیان، دوسرا میچ 2 بجے ریجاس اور سکھ چین کی ٹیموں کے درمیان جبکہ تیسرا میچ 3 بجے ایچ ڈبلیو کائوٹرے اور دائود سپننگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

23 نومبر بروز بدھ کو پول بی میں سے ہارنے والی ٹیم کا میچ بلیک ہارس / سفائر کے ساتھ دوپہر تین بجے ہوگا۔ 24 نومبر کوپول اے میں ہارنے والی ٹیموں کا میچ 1.45 پر اور جیتنے والی ٹیموں کا میچ 3 بجے ہوگا۔ 25 نومبر بروز جمعتہ المبارک کو پول بی میں جیتنے والی ٹیموں کا میچ بلیک ہارس /سفایئر سے ہوگا۔فائنل اور سب سڈری فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 19:14:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :