چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ،پولیس، ریلویز ، ائیر فورس اور سوئی گیس نے اپنے میچز جیت لئے

ائیر وائس مارشل احمر شہزاد نے افتتاح کیا، ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے

پیر 28 نومبر 2016 18:28

چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ،پولیس، ریلویز ، ائیر فورس اور سوئی گیس نے اپنے میچز جیت لئے
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) چیف آف ائیر اسٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے پہلے روز پولیس، ریلویز ، ائیر فورس اور سوئی گیس نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کر لیں ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی چیمپین شپ کا افتتاح ائیر وائس مارشل احمر شہزاد نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی ۔

چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ائیر فورس نے عرفان جٹ کے جارحانہ کھیل کی بدولت پنجاب کو 25کے مقابلے میں 65پوائنٹس سے شکست دی اور کسی بھی موقع پر حریف ٹیم کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں سوئی گیس نے اپنے مضبوط دفاع کی بدولت بلوچستان کو آسان مقابلے کے بعد 10کے مقابلے میں 32پوائنٹس سے زیر کیا ، پولیس نے خیبر پختونخواہ کیخلاف 20کے مقابلے میں 41پوائنٹس سے جبکہ ریلویز نے سندھ کو 44-16پوائنٹس سے شکست دی ۔

چیمپین شپ میں ملک بھر سی 12ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویزے، سوئی گیس، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پخونخوا اور آزاد کشمیر شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ میں 8 لاکھ روپی کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنی والی ٹیم کیلئی 4 لاکھ روپی کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ دوسری پوزیشن پر آنی والی والی ٹیم کو 2 لاکھ روپی کی انعامی رقم دی جائے گی ۔۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 18:28:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :