پاکستان ایئر فورس نے چیف آف دی ایئر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی

پی آئی اے نے واپڈا کو فیصلہ کن معرکے میں 48-36 پوائنٹس سے شکست دی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 17:42

پاکستان ایئر فورس نے چیف آف دی ایئر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان ایئر فورس نے چیف آف دی ایئر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان ایئر فورس نے پاکستان واپڈا کو 48-36 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان آرمی اور سوئی نادرن گیس نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ایئر فورس کو 4 اور واپڈا کو 2 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

ہفتہ کو پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے زیراہتمام منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان واپڈا کو 36 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان آرمی اور سوئی نادرن گیس کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔

(جاری ہے)

ایئر مارشل اسد عبدالرحمان لودھی، وائس چیف آف ایئر سٹاف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، چیمپئن شپ کی فاتح پاکستان ایئر فورس کو 4اور رنر اپ واپڈا کو 2 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آرمی اور سوئی نادرن کی ٹیموں کو 75، 75 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

وقاص بٹ اور لالہ ایوب بہترین ریڈر جبکہ وقاص رحیم گجر اور اشفاق احمد بہترین ڈیفنڈر قرار پائے، چاروں کو ساڑھے بارہ، ساڑھے بارہ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اخترنواز کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 03/12/2016 - 17:42:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :