لاہور، میجک ریور پولو کپ 2016ء کل شروع ہوگا

پیر 5 دسمبر 2016 20:20

لاہور، میجک ریور پولو کپ 2016ء کل شروع ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میجک ریور پولو کپ 2016ءکل بروز منگل سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔چار گول کے اس ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا ہے۔ عرفان علی حیدر کے مطابق اس سال پولو کا لیول بہت ہی بہتر ہوا ہے ۔

ابھی سیزن کا آغاز ہے اور پولو کی کوالٹی بہت اچھی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کلب میں میچز دیکھنے آرہی ہے۔ آخری فائنل میں بہت بڑی تعداد موجود تھی جو پولو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس، بلیو سٹار اور ٹیرا انرجی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول بی میں ریجاس، اولمپیاء، برکی سٹیٹ اور سب وے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج بروز منگل کو پہلا میچ دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گیا تین بجے دوسرا میچ بلیو سٹار اور ٹیرا انرجی کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ بدھ 7 دسمبر کو پول بی کا پہلا میچ ریجاس اور اولمپیاء کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ برکی سٹیٹ اور سب وے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو پول اے کی ہارنے اور جیتنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ جمعہ کو پول بی میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے درمیان میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا سب سڈری اور مین فائنل اتوار 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔(قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 20:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :