پی ایچ ایف نے 64ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ سے ریجنل ٹیموں کو نکا لنے اور ڈیپارئمنٹس کی ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروانے کی منظوری دیدی

منگل 6 دسمبر 2016 18:37

پی ایچ ایف نے 64ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ سے ریجنل ٹیموں کو نکا لنے اور ڈیپارئمنٹس کی ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانیوالی 64ویں نیشنل ہاکی چیمپین شپ سے ریجنل ٹیموں کو نکالتے ہوئے صرف ڈیپارئمنٹس کی ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروانے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کے مطابق ڈومیسٹک سطح پر ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ریجنز کی ٹیم کو چیمپین شپ سے آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے فیڈریشن آئندہ ماہ الگ ٹورنامنٹ منعقد کروائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں چاروں صوبے، فاٹا، آزاد کشمیر، اس؛ا، آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ نہیں لے گی جبکہ سوئی نادرن گیس اور جوفی فاونڈیشن کی ٹیموں کو چیمپین شپ میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد ڈئپارئمنٹل سطح پر 12ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 18:37:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :