پاکستان میں انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ے انعقاد میں پی سی بی بھرپور تعاون کریگا‘ شہریار خان

منگل 6 دسمبر 2016 22:24

پاکستان میں انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ے انعقاد میں پی سی بی بھرپور تعاون کریگا‘ شہریار خان
کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) قومی ڈس ایبلڈ ٹیم نے دو بار انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ بنگلہ دیش اور دبئی میں اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ ہم ڈس ایبلڈ کرکٹ میں بھی نمبر ون ہیں،فایئو نیشن انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے بنگلہ دیش میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو فائنل میں بنگلہ دیش میں شکست ہوئی تاہم دبئی میں انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر حریف ٹیم کا قرض اتاردیا ۔

اس کامیابی سے پاکستان کے ڈس ابیلڈ کرکٹرز کے حوصلے بلند ہوئے اور پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں لاہور میں نہ صرف ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا بلکہ 5لاکھ روپے کا کیش پرائز کا اعلان کرکے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

دوران تقریب اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری نے پی ڈی سی اے کی گذشتہ 9سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اورو قومی ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی شاندار کارکردگی سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہی فراہم کی ۔

اس موقع پر میڈیا مینجر محمد نظام نے سی او او PCBسبحان احمد کو ICCاکیڈمی PDٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کی ۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں پیشکش کی کہ پی ڈی سی اے پاکستان میں انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے پی سی بی انہیں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کراتا ہے۔ امیر الدین انصاری نے چیئرمین پی سی بی سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ صدر سلیم کریم کی سربراہی میں پی ڈی سی اے انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا ۔

انہوں نے پی سی بی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے 5لاکھ روپے کا کیش پرائز اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ان کیلئے کسی قومی اعزاز سے کم نہیں اور انشاء الله پی سی بی کی ڈس ایبلڈ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو ہم بین الاقوامی سطح پر اپنی کامیابیوں کی تسلسل کو جاری رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔اس موقع پرسی او او پی سی بی سبحان احمد،سینئر جی ایم ڈومیسٹک پی سی بی شفیق احمد ، ہیڈ کوچ صبیح اظہر،معاون کوچ محمد جاوید، ٹیم ڈاکٹر نعمان پالیکر ، ویڈیو انلسٹ محمد شاکر خلجی ، میڈیا مینجر محمد نظام و دیگر کرکٹ کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 22:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :