انٹر تحصیل ریسلنگ کا فائنل ساہیوال نے جیت لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 20:08

انٹر تحصیل ریسلنگ کا فائنل ساہیوال نے جیت لیا
چیچہ وطنی۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) انٹر تحصیل ٹورنا منٹ کے سلسلے میں ریسلنگ کا فائنل ساہیوال نے جیت لیا ۔اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی -کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے جیتنے والی اور دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے -اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے کھلاڑیوں نے جس شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ آنے واے دنو ںمیں صوبائی اور قومی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ڈویژن سپورٹس افسر اکبر مراد نے کمشنر کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے آپ کی سر پرستی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے - ٹورنا منٹ ڈویژن کی تحصیل ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے جاری ہے ۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 20:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :