سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام انٹرڈویژن بیڈمنٹن چمپئن شپ

ٹیم ایونٹ گرلز کا ٹائیٹل راولپنڈی ڈویژن کے نام رہا جبکہ بوائز میں لاہور ڈویژن نے میدان مار لیا

پیر 8 جنوری 2024 22:39

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام انٹرڈویژن بیڈمنٹن چمپئن شپ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2024ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م کے تحت انٹرڈویژن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ گرلز کا ٹائیٹل راولپنڈی ڈویژن اور بوائزکا لاہور ڈویژن نے جیت لیا ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے انہوںنے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی انٹرڈویژن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے گرلز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں راولپنڈی ڈویژن نے گوجرانوالہ کو1-2سے ہرکر ٹائیٹل اپنے نام کرلیا، فائنل کے ڈبل مقابلے میں راولپنڈی کی سمین اور رومیصہ نے گوجرانوالہ کی سامعہ اور حمنا کو 21-19 ،21-15،21-18سے شکست دی اورسنگل فائنل میں روالپنڈی کی رمیصہ نے گوجرانوالہ کی سامعہ کو21-19،21-18،21-15سے شکست دی ہے،گوجرانوالہ کی حمنا ارشاد نے سنگل سیٹ میںراولپنڈی کی سمین کو21-19،21-13سے شکست دی ہے،گرلز ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی پہلے ، گوجرانوالہ دوسرے اور لاہورڈویژن تیسرے نمبر پر رہا ہے،اس طرح بوائز ٹیم ایونٹ فائنل میں لاہور نے ملتان کو 0-2سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے ، لاہور کے حسین اور شاہ زیب نے ملتان کے محمد احمد اور احمدعثمان کو 20-22،21-16،21-18سے شکست دی ہے، سنگل فائنل میں لاہور کے حسین شہزاد نے ملتان کے محمد احمد عثمان کو 22-20،21-16،22-20سے ہرادیا ہے، بوائز ٹیم ایونٹ میں لاہور پہلے ، ملتان دوسرے اور گوجرانوالہ ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م کے تحت انٹرڈویژن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کا جوش وخروش دیدنی ہے، تمام ڈویژن کے درمیان بھرپورمقابلے ہورہے ہیں ، تمام جیتنے والی ٹیموں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتاہوں ،بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال رؤف باجوہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرینہ وقار اورایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجودتھے۔
وقت اشاعت : 08/01/2024 - 22:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :