بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو ممبئی اور تامل نادو کو 1.33 کروڑ جاری کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:17

بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو ممبئی اور تامل نادو کو 1.33 کروڑ جاری کرنے کی اجازت دے دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی سپریم کورٹ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کے میزبان ممبئی اور تامل نادو ایسوسی ایشنز کو 1.33 کروڑ روپے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ ممبئی چوتھے اور تامل نادو پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

رواں سال 21 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کی مالیاتی آزادی کو کم کرتے ہوئے لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد تک سٹیٹ ایسوسی ایشنز کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے سپریم کورٹ میں انگلینڈ کے خلاف آخری دو میچز کی میزبانی کیلئے ممبئی اور تامل نادو کو فنڈز جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ممبئی اور تامل نادو کو 1.33 کروڑ روپے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے بی سی سی آئی کی ایڈوانس 3.79 کروڑ روپے ریلیز کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے ہر میچ کیلئے 25، 25 لاکھ روپے جاری کرنے کا حکم دیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 23:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :