بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 12 دسمبر 2016 13:10

چنئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے چنئی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوا، دوسرے میچ میں بھارت نے 246 رنز، تیسرے میچ میں 8 وکٹ اور چوتھے میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 12/12/2016 - 13:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :