عمران خان کی ہدایت پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ،جلد نئے کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے‘ عمر خیام

منگل 13 دسمبر 2016 20:42

عمران خان کی ہدایت پر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ،جلد نئے کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے‘ عمر خیام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے صدر عمرخیام عمران خان ٹی ٹونٹی سپرلیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریباسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر ملک سے نوجوان کھلاڑیوںکے لیے پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے اور جلد ہی ہم نئے کھلاڑیوں کو آگے لے کر آئیں گے جو آنے والے وقت میں ملک کا نام روشن کریںگے ،ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کویکساں موقع فراہم کریںتاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوں،ہماری اس کوشش سے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو موقع ملے گا اور ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں کھیلوں کا فروغ ہو اور بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر کھلاڑی اوپر آئیں ، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے لیکن اسے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اسی لیے پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر کرکٹ کے کھیلوںکے فروغ کے لیے بے پناہ محنت اور اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے ریت میں چھپے نئے ہیروز کو تلاش کر رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں آئیں۔

پی سی بی کا نظام گل سڑ چکا ہے اسے تبدیل کرناکی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر ملک فاروق ، عامر بٹ ، رانا اختر حسین ، عامر قریشی، شہریار عثمان صدیقی، میاں عثمان ، عدیل جوئیہ ، عاطف نیازی، شہزادی اورنگزیب فاطمہ عثمان، صائمہ شوکت ، اشتیاق ملک، ثمینہ مانو، صباء بٹ،، سمیرا بتول، فہد شہزاد ، رضی ، جاوید ڈھلوں ،عرفان بٹ، عمیر افضل ، نبیل، طارق سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 20:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :