تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ

پی آر ایس بی الیون نے کراچی ڈویژن کو 34 رنز سے ہراکر 6 پوائنٹس حاصل کر لئے ‘ محمد آفتاب کی 7 وکٹیں

منگل 13 دسمبر 2016 21:41

تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہومیں جاری ہیں۔ پی آر ایس بی الیون نے کراچی ڈویژن کو 34 رنز سے ہراکر 6 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ پی آر ایس بی الیون نے پہلی اننگز میں 52 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

کپتان سلمان علی نے 69، محمد محسن 14 اور حیدر رمیض نے 12 رنز بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے محسن پرویز نے 3/21، شاہد ندیم 3/26، غلام حسن 2/37 اور قیوم خان نے 2/38 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کراچی ڈویژن نے 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بناکر 41 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سید حسن نے 77 اور محسن پرویز نے 29 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف سے محمد آفتاب نے 3/37، عمیر خان 7، حافظ سلیمان 2/31، حسنین شاہ 2/39 اور کاشف صدیق نے 1/12 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

پی آر ایس بی الیون نے دوسری اننگ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 293 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ زین الحسنین نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72، کاشف صدیق 51، سلمان علی 39، محمد وقاص 41، حیدر رمیض 35 اور محمد محسن نے 30 رنز بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے زین انور نے 3/27، حارث خان 2/59، محسن پرویز 1/58 اور غلام حسن نے 1/49 وکٹ حاصل کئے۔

جواب میں کراچی ڈویژن 60 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر218 رنز بناسکی۔ محسن پرویز نے 52، جمیل خان 50، کاشف علی 30 اور عمران خان نے 22 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آفتاب نے 4/42، حافظ سلیمان 2/51 اور حسنین شاہ نے 2/63 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 21:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :