ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ، پرتھ سکارچرز، میلبورن سٹارز، ایڈیلیڈسٹرائیکرز اور ہوبارٹ ہریکنز کی فتوحات

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:15

ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ، پرتھ سکارچرز، میلبورن سٹارز، ایڈیلیڈسٹرائیکرز اور ہوبارٹ ہریکنز کی فتوحات
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پرتھ سکارچرز، میلبورن سٹارز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور ہوبارٹ ہریکنز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری لیگ میں ہفتہ کو کھیلے گئے دسویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز ویمن ٹیم نے میلبورن رینی گیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی، رینی گیڈز کی ٹیم 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 130 رنز بنا سکی، کرس برٹ کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ایک اور میچ میں میلبورن سٹارز نے سڈنی سکسرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 123 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، کپتان میگ لیننگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، بارہویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو 6 وکٹوں سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 103 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، دن کے چوتھے اور آخری میچ میں پرتھ سکارچرز نے برسبین ہیٹ کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔

فاتح ٹیم نے 102 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 17/12/2016 - 21:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :