کیون پیٹرسن کا ملبوسات تیار کرنے والے پاکستانی برینڈ کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ

muhammad ali محمد علی منگل 20 دسمبر 2016 20:56

کیون پیٹرسن کا ملبوسات تیار کرنے والے پاکستانی برینڈ کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) کیون پیٹرسن نے ملبوسات تیار کرنے والے پاکستانی برینڈ کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن کی جانب سے ملبوسات تیار کرنے والے پاکستانی برینڈ کیلئے خصوصی فوٹو شوٹ کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے ایڈن راب نامی کمپنی کیلئے پاکستانی ملبوسات زیب تن کرکے فوٹو شوٹ کروایا ۔ پیٹرسن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور پاکستانی لباس زیب تن کیے ان کی تصاویر نے پاکستانیوں کے دل موہ لیے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 20:56:57