تقریبا20سال کرکٹ کھیلنے کے بعد کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگنا زیب نہیں دیتا :شاہد آفریدی

اتوار 25 دسمبر 2016 15:25

تقریبا20سال کرکٹ کھیلنے کے بعد کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگنا زیب نہیں دیتا :شاہد آفریدی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں کہ 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد زیب نہیں دیتا کہ پی سی بی سے الوداعی میچ مانگوں ،کرکٹ چھوڑنے کے لیے میں کسی الوداعی میچ کا محتاج نہیں ہوں۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے 20 سال تک کرکٹ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ مانگنا مجھے زیب نہیں دیتا ، میں کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے لیے ایک میچ کا محتاج نہیں، میں نے پی سی بی کی لیے بجائے ملک کے لیے کرکٹ کھیلی ہے اور عوام نے بھی مجھے بے پناہ پیار دیا ہے جو میرے لیے کافی ہے ۔

سیاست میں آنے کے سوال پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے،سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہوتاہے اور وہ اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سیریز کے لئے ہمیشہ طرفداری دکھائی جبکہ بھارت کی جانب سے کبھی جھکاؤ کا مظاہرہ دیکھنے میں نہیں آیا ،بی سی سی آئی اپنے سیاستدانوں کی سنتا ہے ،اسے چاہیئے کہ یا تو وہ ان کی سنے یا ایک علیحدہ آرگنائزیشن بنا کر کرکٹ کو فروغ دے ۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں حالیہ شرمناک کاکردگی کے حوالے سے سوال پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس جب تک دبئی اور ابو ظہبی کے گراؤنڈز پر مسلسل کرکٹ کھیلے گی اس وقت تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دینا اس کیلئے بہت مشکل ہے ، کرکٹ بورڈ اچھی پچز بنا کر کھلاڑی تیار کرے اور پھر ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بھیجے ۔ایشین کرکٹ کونسل کے بارے میں سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیا ء میں اربوں کی تعداد میں کرکٹ شائقین تعداد موجود ہیں جو دنیا میں سب سے زیاد ہ ہیں، ایشین بلاک 50 سال پہلے بن جانا چاہئے تھا۔

وقت اشاعت : 25/12/2016 - 15:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :