لندن ،لارڈز کی ٹاپ20پلیئرز فہرست میں قومی کپتان مصباح اوراسپنر یاسرشاہ بھی شامل

اتوار 25 دسمبر 2016 19:30

لندن ،لارڈز کی ٹاپ20پلیئرز فہرست میں قومی کپتان مصباح اوراسپنر یاسرشاہ بھی شامل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) انگلینڈ کے تاریخی گرائونڈ لارڈز کی ٹاپ 20پلیئرز فہرست میں قومی کپتان مصباح الحق اوراسپنر یاسرشاہ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے بعد لارڈز کرکٹ گرائونڈ کی انتظامیہ نے اس ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اپنے گرائونڈ پر رواں سال بہترین پرفارمنس دینے والے ٹاپ 20 پلیئرز کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسرشاہ کے نام بھی شامل ہیں، لارڈز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک منٹ دورانیے پر محیط ویڈیو کی فہرست میں شامل ہر پلیئرز کی لارڈز میں پرفارمنس کو اجاگر بھی کیاگیا ہے، ٹاپ پوزیشن پر بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی براجمان ہیں جب کہ مصباح الحق 11 ویں اور چیمپئن اسپنر یاسر شاہ 15ویں نمبر پر براجمان ہیں، فہرست میں پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو 19واں نمبر ملا ہے، حیران کن طور پر کیوی کپتان کین ولیمس اس فہرست میں شامل نہیں ہیں اگرچہ انھیں آئی سی سی نے سال 2016 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی ہے۔

وقت اشاعت : 25/12/2016 - 19:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :