آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ۔۔۔ویسٹ‌انڈیز نے بنگلہ دیش کو دس وکٹ سے شکست دیکر مین رائونڈ‌کے لئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 11 اکتوبر 2006 23:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کوالیفائنگ میچ میں‌ ویسٹ‌انڈیز نے بنگلہ دیش کو دس وکٹ سے شکست دیدی۔اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا نے مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائنگ رائونڈ کا آخری میچ ہفتے کو انہیں‌دونوں ٹیموں‌کے درمیان کھیلا جائے ۔

(جاری ہے)

جس کی فاتح‌ٹیم مین رائونڈ میں پاکستان ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ بی میں‌شامل ہوگی اور ہارنے والی ٹیم آسٹریلیا،بھارت اور انگلینڈ‌کے ساتھ گروپ اے میں‌ شریک ہوگی۔

جے پور میں‌کھیلے گئے میچ میں‌ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اکسٹھ رنز بنائے آفتاب احمد نے انسٹھ اور آفتاب احمد نے اڑتیس رنز بنائے۔ڈیوائن براوو نے چودہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں‌کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ‌انڈیز نے بغیر کوئی وکٹ‌کھوئے ایک سو چونسٹھ رنز بناکر دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔کرس گیل نے ایک سو اٹھارہ گیندوں میں گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ایک سوچار رنزبنائے چندرپال نے باون رنز اسکور کئے۔
وقت اشاعت : 11/10/2006 - 23:02:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :