اظہرعلی فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی، ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں فٹ قرار دے دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 21:39

اظہرعلی فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی، ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں فٹ قرار دے دیا

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہرعلی آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل فٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی اننگز کے 109 ویں اوور میں میتھیوویڈ نے یاسرشاہ کی گیند پر زور دار شارٹ کھیلا اور گیند سیدھی شارٹ لیگ پر کھڑے فیلڈر اظہرعلی کے ہیلمٹ پر جا لگی اور وہ زمین پر گر گئے لیکن ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے وہ خوش قسمتی سے بڑی چوٹ یا حادثے سے محفوظ رہے۔

اظہر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا اور بعدازاں آسٹریلوی میڈیکل سٹاف نے معائنے اور ٹیسٹ کے بعد پاکستانی اوپنر کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 29/12/2016 - 21:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :