چارسدہ ،ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں زریاب کلب نے محمد زئی کرکٹ کلب کو 18رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:56

چارسدہ ،ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں زریاب کلب نے محمد زئی کرکٹ کلب کو 18رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) حاجی ظفر خان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں زریاب کرکٹ کلب نے محمد زئی کرکٹ کلب کو 18رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روززریاب کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں چھ وکٹس کے نقصان 151رنز بنائے جس میں ذاہد نے 41بلال نے 20اور سلیم نے 39رنز بنائے ۔ جواب میں محمد زئی کرکٹ مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 133رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ زریاب کرکٹ کلب کے انعام اللہ مین آف دی میچ قرار دئیے گئے ۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 19:56:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :