جنوبی افریقہ کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم پروٹیز کی پہلی اننگز 392 رنز کے جواب میں 110 رنز پر ڈھیر، آئی لینڈرز کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام، فلینڈر اور ربادا کی 4، 4 وکٹیں، پروٹیز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 35 رنز بنا کر مجموعی طور پر 317 رنز کی برتری حاصل کر لی، ڈی کوک کی شاندار سنچری، کمارا کی 6 وکٹیں

منگل 3 جنوری 2017 23:39

جنوبی افریقہ کی دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم پروٹیز کی پہلی اننگز 392 رنز کے جواب میں 110 رنز پر ڈھیر، آئی لینڈرز کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام، فلینڈر اور ربادا کی 4، 4 وکٹیں، پروٹیز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 35 رنز بنا کر مجموعی طور پر 317 رنز کی برتری حاصل کر لی، ڈی کوک کی شاندار سنچری، کمارا کی 6 وکٹیں
کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) ڈین ایلگر اور کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچریوں کے بعد ورنن فلینڈر اور کاگیسوربادا کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگزمیں بغیر کسی نقصان 35 رنز بنا کر مجموعی طور پر 317 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، ڈین ایلگر 19 اور سٹیفنن کک 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 392 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، فلینڈر اور ربادا کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے سے محروم رہے، فلینڈر اور ربادا نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈی کوک 101 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، لاہیروکمارا نے کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقن ٹیم نے 297 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈی کوک 68 اور کائل ایبٹ 16 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے دوسرے اوور میں ہیراتھ نے ایبٹ کو آئوٹ کر دیا، وہ گزشتہ دن کے سکور میں اضافہ کئے بغیر چلتے بنے، 336 کے مجموعی سکور پر پروٹیز کی آٹھویں وکٹ گری جب ڈی کوک 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد کمارا کی گیند کا نشانہ بنے، 376 کے سکور پر فلینڈر 20 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے، 392 رنز پر سری لنکا کی آخری وکٹ گری جب کاگیسوربادا 8 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، لاہیروکمارا نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ سرنگا لکمل اور رنگناہیراتھ نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، ربادا، فلینڈر اور مہاراج نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے حریف کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے، اپل تھرنگا نے 26 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، دیمتھ کرونارتنے 24، کوشل سلوا اور کوسل مینڈس 11، 11، دھانن جایا ڈی سلوا 16، کپتان اینجلومیتھیوز 2، دنیش چندیمل 4، رنگناہیراتھ ایک، سرنگا لکمل صفر، لاہیروکمارا 4 اور نوون پرادیپ صفر پر آئوٹ ہوئے، فلینڈر اور ربادا نے 4، 4 جبکہ مہاراج نے دو وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو فالو آن کرانے کی بجائے خود دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا، اسطرح دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو پروٹیز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 35 رنز بنا کر مجموعی طور پر 317 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، ڈین ایلگر 19 اور سٹیفن کک 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 23:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :