قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں

پیر 9 جنوری 2017 23:23

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں
بوریوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عرفان کی والدہ پیر کی صبح قضائے الہی سے انتقال کر گئیں ،محمد عرفان ان دنوں آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ہمراہ میچز کھیلنے گئے ہوئے ہیں جو والدہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وطن واپس روانہ ہو گئے، توقع ہے کہ وہ آج بروز منگل اپنے گائوں 201/EBبورے والا پہنچیں گے ، یہا ں یہ امر قابل افسوس ہے کہ تقریباً تین ماہ قبل محمد عرفان کے والد حاجی محمداسلم بھی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔
وقت اشاعت : 09/01/2017 - 23:23:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :