آسٹریلین ٹینس کھلاڑی نک لینڈیل پر 7 سال کی پابندی عائد

میچ فکسنگ کے جرم میں نک لینڈیل پر 35 ہزار ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا

بدھ 11 جنوری 2017 22:17

آسٹریلین ٹینس کھلاڑی نک لینڈیل پر 7 سال کی پابندی عائد
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) سابق آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک لینڈل کو میچ فکسنگ کے جرم میں سزا دیتے ہوئے 7 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 35 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ لینڈل پر 2013ئ میں جونیئر آسٹریلین ایونٹ میں دانستہ طور پر میچ ہارنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

تفتیش کرنے والی ٹیم نے جب نک لینڈل سے فورنزک ڈاؤن لوڈ کیلئے ان کا فون طلب کیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا تھا۔ اب سزا کے بعد لینڈل کے دوبار کیریئر شروع کرنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے۔ ان علاوہ دیگر کھلاڑی برینڈن والکن بھی اس معاملے پر گرفت میں آئے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 22:17:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :