شکیب الحسن کی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری، بنگلہ دیش کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پلیئر بن گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 11:44

شکیب الحسن کی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری، بنگلہ دیش کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پلیئر بن گئے

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری سکور کی اور 217 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اس طرح وہ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوسرے روز شکیب الحسن نے کیوی بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلے، انہوں نے 31 چوکوں کی مدد سے 217 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اور بہترین اننگز ہے، اس عمدہ اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ میں تین ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔

اس طرح وہ بنگلہ دیش کی طرف سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز تمیم اقبال کے پاس تھا انہوں نے پاکستان کے خلاف 206 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 11:44:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :