کینسرکے علاج کے بعد ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا،کوہلی نے اعتماد بڑھایا،یوراج

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:00

کینسرکے علاج کے بعد ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا،کوہلی نے اعتماد بڑھایا،یوراج

کٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) یوراج سنگھ نے انکشاف کیاکہ کینسر کا علاج کرانے کے بعد میں ریٹائرمنٹ پر غور کررہا تھا لیکن ویرات کوہلی کے اعتماد نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

یوراج نے کہا کہ کپتان اور ٹیم کی تائید ملنے سے خود اعتمادی بڑھتی ہے، کپتان نے مجھ پر بہت اعتماد ظاہر کیا جو میرے لیے بہت اہم رہا۔واضح رہے کہ یوراج نے گذشتہ دنوں انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی 14ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری داغی تھی، یوراج نے اس مقابلے میں کیریئر بیسٹ 150رنز اسکور کیے۔

وقت اشاعت : 21/01/2017 - 15:00:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :