جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

منگل 24 جنوری 2017 11:20

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل بدھ کو نیولینڈز، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، سینچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 19 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ جوہانسبرگ میں سری لنکا نے عمدہ کم بیک کیا اور 3 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔
وقت اشاعت : 24/01/2017 - 11:20:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :