روایتی حریف پاک بھارت کا 2018ء میں ٹاکرا ہونیکا امکان ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کیلئے پاکستان ، بھارت، جنوبی افریقہ کو مدعو کرلیا

منگل 24 جنوری 2017 23:09

روایتی حریف پاک بھارت کا 2018ء میں ٹاکرا ہونیکا امکان ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کیلئے پاکستان ، بھارت، جنوبی افریقہ کو مدعو کرلیا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) سال دوہزار اٹھارہ میں پاک بھارت ٹاکرا ہونے کا امکان،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چار ملکی سیریز کے لئے پاکستان ، بھارت اور جنوبی افریقہ کو مدعو کرلیا ہے جس کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے کہ سال دوہزار اٹھارہ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے ملک کی آزادی کے موقع پر اگلے سال فروری میں چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا خواہش مند ہے جس کے لیے اس نے پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا کو مدعو کرلیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی بورڈ کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا تاہم آئندہ ماہ آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر ٹورنامنٹ پر بات چیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آخری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ میں ٹکرائے تھے اب امید کی جارہی ہے کہ آئندہ سال دونوں ٹیمیں ایک بار پھر پنجہ آزمائی کرسکتی ہیں سری لنکن بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے پر وینیوز اور تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔۔

وقت اشاعت : 24/01/2017 - 23:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :