ورلڈ مینز ہینڈبال چیمپئن شپ، دفاعی چیمپئن فرانس، سلوانیہ، کروشیا اور ناروے کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 25 جنوری 2017 15:12

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) آئی ایچ ایف مینز ورلڈ ہینڈبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن فرانس، سلوانیہ، کروشیا اور ناروے کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں میزبان اور دفاعی چیمپئن فرانس، ناروے، سلوانیہ اور کروشیا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں فرانس نے شاندار کھیل کی بدولت سویڈن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے کوارٹرفائنل میں ناروے نے ہنگری کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کر کے کوارٹرفائنل کی رکاوٹ عبور کی، ایک اور کوارٹرفائنل میں سلوانیہ نے قطر کو 32-30 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں کروشیا نے سپین کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 30-29 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 25/01/2017 - 15:12:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :