کھلاڑیوں کے فلور پر غیر متعلقہ افراد کی رہائش نہیں ہونی چاہیے ،آئی سی سی

آئی سی سی نے لیگ شروع ہونے سے پہلے پی سی بی کو اعتراض کیا تھا ، بورڈ نے یقین دہانی بھی کروادی تھی

ہفتہ 11 فروری 2017 20:51

کھلاڑیوں کے فلور پر غیر متعلقہ افراد کی رہائش نہیں ہونی چاہیے ،آئی سی سی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے فلور پر غیر متعلقہ لوگوں کے کمرے ہونے پر پی سی بی سے اعتراض کیا تھا جس پر پی سی بی نے معاملات ٹھیک ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ اتوار آئی سی سی نے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان سے ملاقات کی تھی جس میں آئی سی سی انتظامیہ نے ہدایت کی تھی کہ ٹور نامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے فلور پر دیگر افراد کو کمرے نہ دئیے جائیں جس پر پی ایس ایل حکام نے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ہوٹل کے کمروں کا اعتراض سابق پاکستانی وکٹ کیپر نے اٹھا یاتھا اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی دبئی میں غیر ملکی بکیز کے داخلے سے متعلق پی سی بی حکام کہ بتا یا تھا۔۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 20:51:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :