افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 12 رنز سے ہرا دیا، اصغر سٹانک زئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 16 فروری 2017 23:14

افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 12 رنز سے ہرا دیا، اصغر سٹانک زئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 12 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ افغانستان ٹیم کے قائد اصغر سٹانک زئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 215 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کپتان اصغر سٹانک زئی کے سوا افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، اصغر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، نور علی 39، محمدشہزاد 8، رحمت شاہ 31، حشمت اللہ 21، محمدنبی 6، نجیب اللہ 11، گلبدین نائب ایک، راشدخان 32 اور دولت زدران 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، گریم کریمر نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں زمبابوین ٹیم نے 27.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر 99 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کی ٹیم 12 رنز سے کامیاب قرار پائی۔

عامرحمزہ، محمدنبی، گلبدین نائب اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 23:14:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :