سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان ‘ خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری

دونوں معطل کھلاڑیوں کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری ،چارج شیٹ کی وصولی کے دستخط لئے گئے الزامات کو مسترد کرنے کی صورت میںسابق جج کی سربراہی میں ٹربیونل بنے گا،تسلیم کرنیکی صورت میںاینٹی کرپشن یونٹ کاٹربیونل سزائوںکا تعین کریگا‘ ترجمان

ہفتہ 18 فروری 2017 21:01

سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان ‘ خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کردی، دونوں معطل کھلاڑیوں کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں ۔چارج شیٹ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ اور لیگل ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی جبکہ اس موقع پر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور سلمان نصیر بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے ہمراہ موجود تھے ۔

کھلاڑیوں کو چارج شیٹ پیش کرنے کے بعد پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سے 14 دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے چارج شیٹ پر دونوں کھلاڑیوں سے ریسیونگ بھی لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ شرجیل اور خالد لطیف کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں معطل نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے نوٹس آف ڈیمانڈ کے تحت سوالات کے جواب دئیے تھے جس میں انہوں نے بکی سے ملاقات کے وقت ،مقام اور سہولت کارسمیت کئی سوالات کے جواب فراہم کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں نے الزامات کو مسترد کیا گیا تو سابق جج کی سربراہی میں ٹربیونل بنایا جائے گا جو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا جبکہ اگر کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کر لیا تو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کاٹربیونل دونوں کھلاڑیوں کی قانون کے مطابق سزائیں کا تعین کرے گا ۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 21:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :