بھارتی ٹیم اپنی سرزمین پر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں دوسرے کم ترین سکور پر آئوٹ

جمعہ 24 فروری 2017 15:39

بھارتی ٹیم اپنی سرزمین پر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں دوسرے کم ترین سکور پر آئوٹ
پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں پانچویں کم ترین سکور پر آئوٹ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی ٹیم کینگروز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یہ اس کا کینگروز کے خلاف اپنی سرزمین پر دوسرا جبکہ مجموعی طور پر پانچواں کم ترین سکور ہے۔ لوکیش راہول کے سوا بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی سٹیو او کیفی کی جادوئی بائولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ بھارت کا کینگروز کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور 58، دوسرا کم ترین سکور 67، تیسرا کم ترین سکور 98، چوتھا کم ترین سکور 104 جبکہ پانچواں کم ترین سکور 105 ہے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 15:39:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :