سٹیون سمتھ اوسط کے اعتبار سے بھارت کے خلاف ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے

جمعہ 24 فروری 2017 16:58

سٹیون سمتھ اوسط کے اعتبار سے بھارت کے خلاف ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے
پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اوسط کے اعتبار سے ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پونے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا، سٹیون سمتھ نے بھارت کے خلاف 14 اننگز میں 92.36 کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کئے جس میں چار سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویکس سرفہرست ہیں، انہوں نے 15 اننگز میں 106.78 کی اوسط سے ہزار رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 16:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :